wapda Reviews & Complaints
By: RAJA GHAZANFAR ALI KHAN ADOWALIYA
Contact information:
wapda
بخدمت جناب لیفٹینںت جنرل مزمل حسین صاحب
چیرمیں واپڈا لا ہور
بابت، واپڈا اسلام آباد کے افسران کو واپڈا کے صارفین سے بات
کرنے کی تمیزسکھاءیں
==============================================
جناب اعلِی
میں آپ کی اس بات کی بے حد تعریف کروں گا کہ آپ واقعی نیک نیت کے ساتھ اپنے واپڈا کے تمام ریجن کے افسران کو اپنے اپنے ریجن کے (۱)۔ واپڈا کے صارفین کی بہتر سے بہتر خدمات کرنے ،(۲)۔ واپڈا کے صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ سے پیش آنے اور (۳)۔ ان کی جاءز شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لیے ایک نیک جذبے کے تحت اچھی ہدایات دیتے رہتے ہیں مگر آپ کے واپڈا کے بے لگام افسران آپ کی ہدایات پر عمل بالکل نہیں کرتے ہیں
مثال کے طور پر چیف ایگزیکٹو آءیسکو اسلام آباد ریجن عید کی تین دن کی تعطیلات کے دوران واپڈا اسلام آباد کے صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے تین دن تک روزانہ تین شفٹوں میں تین ایکسین صاحبان کی باقاعدہ ڈیوٹیان لگاتے ہیں اور اس کا باقاعدہ تمام اخبارات میں نوٹیفیکیشن بھی شاءع ہوتا ہے جس مین واپڈا کے افسران کے نام اور فون نمبر درج ہوتے ہیں مگر یہ نوٹیفیکیشن واپڈا کے صارفین کو بےوقوف بنانے کے لیے ہوتا ہے
جناب اعلِی
کیونکہ کءی سال سے یہ ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جب بھی
عید کی تعطیلات کے دوران بجلی بند ہونے کی صورت میں اگر واپڈا کا کوءی صارف بھول کر واپڈا کے افسر کو فون کرتا ہے تو واپڈا کے افسران نہایت ہی بدتتمیزی اور ترش روءی سے جواب دیتے ہین کہ (۱)۔ یار میں قربانی کروں یا آپ کی بجلی درست کرنے کے لیے آءون
(۲)۔ بجلی بند ہو گءی ہے تو کون سی قیامت آگءی ہے وغیرہ وغیرہ
جناب اعلیی
یہ واقعی حقیقت ہے کہ واپڈا اسلام آباد کے تمام ایکسین صاحبان کا رویہ عام دنون میں بھی درست نہیں ہوتا ہے
جناب اعلیی
اگر آپ کو یقین نہین آتا ہے تو آپ اپنا تعارف کیے بغیر کسی اور فون نمبر سے فرضی صارف بن کرواپڈا اسلام آباد کے کسی افسر سے بات کرنے کی کوشش کرین آپ کو یقین آجاءے گا
جناب اعلیی
اگر اس ملک میں فیلڈ مارشل ایوب خان جیسی سخت ترین مارشل لا حکومت ہو اور واپڈا صارفین کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے اور واپڈا صارفین کی جاءز شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر واپڈا ادسران کی ننگی پیٹھوں پر پچاس پچاس سخت ترین کوڑے لگنا شروع ہو جاءین اور ان کو واپڈا کی ملازمت سے فارغ کر دیا جاءے تو واپڈا کے افسران کا تمام تکبر ختم ہو سکتا ہے اور وہ انسان بن سکتے ہیں
جناب اعلیی
آپ سے گزارش ہے کہ واپڈا کے افسران کے تمام دفاترز میں خفیہ جگہ پر سیل شدہ کلوز سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جاءیں جس کے سرکٹ کا مکمل کنٹرول باقاعدہ لاہور سے ہو اور اس کیمرے کے ذریعے آپ واپڈا کے صارفین اور واپڈا افسران کی گفتگو کی مکمل ریکارڈنگ ثبوت کے طور محفوط کر کے آپ خود مشاہدہ کریں آپ کو واپڈا کے تمام افسران کی تمام گھٹیا ترین حرکات کا بخوبی علم ہو جاءے گا
جناب اعلِی
آپ سے گزارش یہ ہے کہ آپ واپڈا اسلام آباد کے تمام
افسران کو آخری دفعہ سخت ترین وارننگ دیں کہ واپڈا کے معزز صارفین کا مکمل احترام کریں واپڈا کے تمام صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ بات کریں اور واپڈا کے صارفین کی جاءز شکایات کا ازالہ دو دن کے اندراندر کر دیا کریں اور اپنے اپنے دفتر کا دفتری نظام مکمل طور پر درست کریں
جناب اعلِی
آپ سے یہ بھی گزارش ہے کہ واپڈا کے صارفین کی جاءز شکایات کا فوری طور پر ازالہ کروانے کے لیے آپ واپڈا ہاءوس لاہور میں ایک اسپیشل کمپلینٹ سیل قاءم کریں جس میں آپ واپڈا صارفین کی تمام شکایات بذریعہ ای میل وصول کریں اور ان وصول شدہ شکایات پر فوری ایکشن لیں
جناب اعلِی
آپ سے یہ بھی گذارش ہے کہ واپڈا ہاءوس لاہور کی ایک اسپیشل ٹیم واپڈا اسلام آباد کے تمام ایکسین کے دفاترز میں باری باری مہنے میں صرف ایک دفعہ تحصیل ریسٹ ہاءوس میں واپڈا صارفیں کے لیے کھلی کچہری لگا کرواپڈا کے تمام صارفین کی جاءز شکایا ت خود سنے اور موقع پر ان کی جاءز شکایات کا فوری ازالہ کرے اور نااہل افسران کو گھر جانے کا راستہ دکھا دیں
جناب اعلِی
مندرجہ بالا طریقے پر عمل کرنے سے جب واپڈا اسلام آباد کے پندرہ بیس نا اہل افسران واپڈا کی ملازمت سے فارغ ہو جاءین گے تو واپڈا اسلام آباد ریجن کے تمام واپڈا کے دفاترز کا دفتری نظام خود بخود درست ہو جاءے گا
جناب اعلِی مجحے امید ہے کہ آپ واپڈا اسلام آباد ریجن کے واپڈا کے تمام دفاترز کا دفتری نظام ضرور درست کریں گے اور واپڈا االام آباد کے افسران کو واپڈا کے معزز صارفین کا احترام کرنا سکھاءیں گے اور ان کو آداب گفتگو بھی سکحاءین گے اور واپدا صارفین کی تمام جاءز شکایات کا فوری طور پرازالہ کرنے کا احساس دلواءیںگے کیونکہ اگر واپڈا کے تکبر پسند افسران میں یہ تین خوبیان موجود نہیں ہوں گی تو آپ کا محکمہ بد نامی کا باعث بن سکتا ہے
آپ کا سچا اور مخلس دوست
راجہ غضنفر علی خان آددوالیہ
ایم اے سیاسیات ،
اخباری مضمون نگار و شوشل ورکر
مکان نمبر ۔۵، اسٹریت نمبر۔۱۰، اقبال ٹاءون راولپنڈی ۔۴٦۳۰۰
فون نمبر ۰۳۳۳۵۱۵۸۷۳۸
تاریخ ۱۱ جون ۲۰۱۸
=================================
کاپیاں ارسال کردہ براءے اطلاع و ضروری کارواءی
(۱)۔ وزیراعظم پاکستان اسلام آباد
(۲)۔ ڈاءریکتر جنرل ( کارڈینیشن نمبر-۲)ایوان صدر سیکرٹریت اسلام آباد
(۳)۔وفاقی وزیر براءے بجلی و پانی
(۴)۔سیکرتری بجلی و پانی اسلام آباد
(۵)۔چیف جسٹس سپریم کورٹ اسلام آباد
(٦)۔ ڈاءریکٹر جنرل آءی ایس پی آر راولپنڈ ی
(۷)۔ چیف سیکرٹری پنجاب لاہور
(۸)۔ چیرمین نیپرا اسلام آباد