Telephone / Poor service

Telephone Reviews & Complaints

By: NOORDIN CHANDIO

Contact information:
Telephone

جناب اعلیٰ!
گزارش ہے کہ میرا فون نمبر 0235572220 جو کہ میرے گھر واقع سکندرآباد ٹنڈوآدم میں لگا ہوئا ہے جو اکثر خراب رہتا ہے جس کی شکایت میں بارہا کرتا رہا ہوں لیکن تدارک نہیں ہوتا مہینے کے کئی کئی دن نمبر خراب رہتا ہے سروس بھی غیر تسلی بخش ہوتی ہے نیٹ جس کی وجہ سے نمبر لگوایا ہوئا ہے اس کی اسپیڈ شاید سفر ہی ہوتی ہے با وجود ان تمام شکایات کے میں پھر بھی اپنا نمبر چلا ہی رہا تھا لیکن ابھی گزشتہ تین ماہ سے تو حد ہی ہو گئی ہے متواتر جنوری میں 10 دن نمبر خراب فروری میں 16 دن نمبر خراب ابھی مارچ میں 21 دن سے لگاتار نبمر خراب بل ہر مہینے پورا بھرنا پڑتا ہے ۔
لیکن آپکے ادارہ کے ایس ڈی او صاحب شیراز صاحب کمپلین صحیح کرانا تو دور ہمارا فون اٹینڈ کرنے کو تیار نہیں ہے
جب بھی آفس میں جاتے ہیں تو موصوف سیٹ پر نہیں ملتےان کے پاس کسٹومر کی کوئی اہمیت نہیں ہے شاید – آپکے ایس ڈی او صاحب کے رویے اور ناقص سروس کی وجہ سے ان تین ماہ کا میرا بل جو کوئی 4900 رپئے کا ہوتا ہے وہ بھرنے کا پابند نہیں ہوں کیوں کے مجھے ان تین ماہ میں کوئی سروس ہی نہیں ملی ہے اس لیئے احتجاجن میں اپنا نمبر چھوڑتا ہوں مجھے ایسے نمبر کی ضرورت نہیں ہے جو مہینے کے بیس دن خراب رہے بل پورے مہینے کا بھرنا پڑے اور جو عزت کنزیومر کی ہونی چاہئیے وہ بھی نہ ملےتو ایسے نمبر کی مجھے ضرورت نہیں ہے

نورالدین چانڈیو
فون نمبر:ـ0235572220
رابطہ نمبر:-03332603913

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

© 2023 Pakistan Complaints Forum
Contact Us