Pakistan Railways Reviews & Complaints
By: Abrar
Contact information:
Pakistan Railways Karachi
ہم نے عوامی مرکز ریلوے ریزرویشن آفس کراچی سے 29 جولائی کی لاہور سے کراچی کے لئے بزنس ایکسپریس میں 2 سیٹس ریزرو کرائیں۔ ریلوے سٹیشن پر پہنچنے پر ہمیں اطلاع ملی کہ ٹرین منسوخ کر دی گئی ہے اور بہت لمبی قطار اور ہجوم میں شامل ہونے کے بعد ہم سے کہا گیا کہ ریفنڈ عوامی مرکز سے ملے گا اور عوامی مرکز پہنچنے پر ہمیں پتہ چلا کہ آفس پانچ بجے بند ہو گیا ہے۔ اگلے دن موسم ناخوشگوار تھا،اور بہت دور ہونے کی وجہ سے ہم عوامی مرکز نہیں جا سکے۔ 2 اگست کو جب ھم عوامی مرکز پہنچنے پر ہمیں بتایا گیا کہ ریفنڈ کلوز ہو گیا ہے اور دوبارہ ریفنڈ نہیں ملے گا۔
یہ خالصتاً ریلوے کی غلطی ہے، نہ انہوں نے کینٹ اسٹیشن پر اسی دن رقم کی واپس کی اور نہ ہی ہمیں مہینہ بند ہونے سے پہلے ریفنڈ حاصل کرنے کی کوئی اطلاع دی۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ ریفنڈ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے- ریفنڈ کی رقم 8600 روپے ہے-
—————————————————-
How to file a complaint against Pakistan Railways?
* Go to page
* Write Pakistan Railways in company name section and write your complaint in detail
* Enter your personal information (email will not be published)
* Get refund / replacement / damages from Pakistan Railways.