Pak Embassy in Tehran / Pak Embassy in Tehran

Pak Embassy in Tehran Reviews & Complaints

By: Ghulam Abbas

Contact information:
Pak Embassy in Tehran

السلام علیکم
آپ سےمودبانہ گزارش ہے کہ تہران ایمبیسی پاکستان میں جو کیس شناختی کارڈ کے لیے دیے جاتے ہیں ‏ان میں سے بہت سے فارم پاکستان نہیں بھیجے جاتے اور کہا جاتا ہے کہ نادرا والوں نے شناختی کارڈ نہیں ‏بھیجا۔ اس سلسلے میں کونسلر صاحب سے شخصا بات کر چکا ہوں لیکن انہوں نے بھی کہا کہ نادرا والوں کی ‏طرف سے نہیں آیا یہاں سے فارم چلے گئے ہیں ۔ میں نے بذات خودتین دفعہ فارم جمع کروائے تھے لیکن ‏شناختی کارڈ نہیں دیا گیا تھا تو نادرا کی سایٹ پر میل کی تو پاکستان سے نادرا آفس والوں نے رابطہ کیا اور ‏شناختی کارڈ بن کر آیا تھا۔ فارم ایک ہی بندے کے تین دفعہ پاکستان جائیں اور شناختی کارڈ نہ بنے عقلی ‏لحاظ سے مشکل ہے۔ حقیقت میں یہ لوگ فیس لے لیتے ہیں اور شناختی کارڈ نہیں دیتے تو بہت زیادہ افراد ‏پاکستان جا کر شناختی کارڈ بنوا لیتے ہیں اور یہاں پر ہم لوگوں کے لیے مشکل بن جاتی ہے پاسپورٹ بھی ‏شناختی کارڈ کے بغیر نہیں بنتا ۔چونکہ یہ لوگ نادرا پر ڈال کر پریشان کرتے ہیں لہذا آپ انہیں نوٹس جاری ‏کریں کہ یہ شکایات آ رہی ہیں اور کوئی آن لائن سیسٹم بھی بنائیں جس کے ساتھ کیس جمع کروانے ‏والے کو پتہ چل سکے کہ فارم پاکستان چلے گئے ہیں اور شناختی کارڈ میں کوئی مشکل ہو تو اس کا بھی پتہ چل ‏سکے۔ بطور ثبوت ایک تازہ کیس جس کو ایک سال ہو گیا ہے، کہا جاتا ہے نادرا والوں نے نہیں بھیجا، ان ‏سے رابطہ کریں۔نام: حسن سلیم ،موبائل نمبر : 00989106192536 : رسید نمبر: 144966۔
اس کے علاوہ بھی کیس موجود ہیں،جنہوں نے پاکستان سے بنا لیے ، میرا کیس بھی ایمبیسی سے نہیں ہوا ‏تھا بلکہ ڈیریکٹ پاکستان میں نادرا والوں نے کیا تھا۔لہذا براے مہربانی اس کا کوئی مستقل حل نکالیں۔
غلام عباس ‏
موبائل نمبر: 00989335520341‏
[email protected]

1 thought on “Pak Embassy in Tehran / Pak Embassy in Tehran”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

© 2023 Pakistan Complaints Forum
Contact Us