LOCAL ADMINISTRATION / GOOND TAX CAR PARKING AT EID SHOPPING CENTRES

LOCAL ADMINISTRATION Reviews & Complaints

By: RAJA GHAZANFAR ALI KHAN ADOWALIYA

Contact information:
LOCAL ADMINISTRATION

مراسلہ براءے اردو اخبارات
====================

عید شاپنگ سنٹروں کی جگہ غنڈہ ٹیکس کی وصولی
———————————-

عموما اس اسلامی ملک پاکستان میں ہمیشہ یہ بات نوٹ کی گءی ہے کہ با اثر سیاسی افراد کے جراءءم پیشہ افراد عید کی شاپنگ کی غرض سے آنے والے شریف شہریوں سے مٹلف بہانوں سے غنڈہ ٹیکس اور لوکل انتظامیہ کے ھکم نامے کے بغیر زبردستی کار پارکنگ فیس کرتی ہے اور کار پارکنگ کی وصولی کی رسید تک نہیں دیتی ہے اگر کوءی شریف شہری ان سے سرکاری حکم نامہ طلب کرتا ہے تو یہ غنڈے کار کے مالک کی پٹاءی شروع کر دیتی ہے اور گلو بٹ کی طرھ اس کی کار کی ونڈ سکرین توٰڑ دیتے ہیں اس قسم کی غنڈہ گردی اور غنڈہ ٹیکس کی زبردستی کے واقعات صرف اور صرف اس اسلامی ملک پاکستان کے اندر ہی ہو رہے ہیں کیونکہ غنڈہ مافیا کو اس ملک کے با اثر سیاسی افراد اور بد عنوان سرکاری افسران کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے تمام شہری علاقوں میں لوکل انتظامیہ کی اجازت کے بغیر غنڈہ مافیہ افراد نے غیرقانونی طور پر کار پارکنگ قاءم کر رکھے ہیں اور بلا خوف کار پارکنگ کے نام سے شریف شہریوں سے زبردستی غنڈہ ٹیکس وصول کر رہے ہیں اورلاکھوں روپے کی یہ رقم حکومت کے خزانے میں نہیں جاتی ہے بلکہ غنڈہ مافیا کی جیبوں میں جاتی ہے

میں اس سلسلے میں وزیر اعظم کے علم میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ اس اسلامی ملک کا کوءی محب وطن، قانون کا احترام کرنے والا شہری حکومت کا کسی قسم کا ٹول ٹیکس اور کار پارکنگ ٹیکس بھرنے سے انکار نہیں کرتا ہے اس اسلامی ملک پاکستان کے تمام شہریوں کا اہم مطالبہ یہ ہے کہ

(۱) کار پارکنگ ٹیکس ، ٹول ٹیکس کی وصولی کا اختیار کسی غنڈہ عناصر اور پراءیویٹ کنٹریکٹر کے ذریعے نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس قسم کے سرکاری ٹیکس کی وصولیابی کے لیے ایک علیحدہ گرین وردی میں ملبوس باوردی سرکاری پولیس کو ہونا چاہیے جو ایکساءز اینڈ ٹیکسیشن کے ماتحت ہو اور گرین پولیس کی وردی کے سینے پر اہلکار کا نام ، اہلکار کا سر کاری نمبر بمعہ سرکاری شناختی کارڈ آویزان ہونا چاہیے

(۲) جس جگہ کار پارکنگ ٹیکس ،ٹول ٹیکس یا دیگر سرکاری ٹیکس وصول کیا جاءے وہاں پر سڑک کے کنارے پر باقاعدہ آٹھ فت چوڑی اور دس فٹ بلند اینٹوں کی دیوار بنا کر اسے نوٹس بورڈ تیار کیا جاءے اور اس نوٹس بورڈ پر بڑے بڑے حروف سے حکم نامے کی کاپی ،ٹیکس کی وصولی کی مکمل تفصیلات پینٹرز سے واضح ھروف سے درج کرواءی جاءیں

(۳)۔ سرکاری عملہ کار کے مالکان سے خوش اخلاقی سے بات چیت کرے اور کار پارکنگ فیس ،ٹول ٹیکس کی وصولی کی باقاعدہ سرکاری رسید کار کے مالک کو شکریے کے ساتھ دی جاءے

(۴)۔ اگر اس کے باوجود کوءی غنڈہ مافیا زبردستی کسی شریف شہری سے زبردستی غندہ ٹیکس وصول کرتا ہے تو ڈپٹی کمشنر اس کو فوری طور پر گرفتار کر کے بیس سال ککے لیے جیل میں بند کیا جاءے اور دوسری جانب اس غنڈہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے کو بحی جیل میمن بند کرے چاہے وہ قومی اسمبلی کا ممبر ہی کیون نہ ہو

(۵)۔ اس قسم کے سخت ترین اقدامات کرنے سے غنڈہ گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے

مجحے امید ہے کہ وزیراعظم صاحب اس اسلامی ملک کے شریف اور مہذب شہریوں کا مکمل تحفظ کرے گی اور اس اسلامی ملک پاکستان سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاررواءی کرے گی اور اس اسلامی ملک پاکستان میں انسانیت اور شرادت کا ایک مکمل امن و امان کا ماحول قاءم کرے گی ۔

مین وزیر اعظم سے یہ بھی گزارش کرون گا کہ اس اسلامی ملک پاکستان کو مہذب بنانے کے لیے ڈی سی او کا موجودہ نظام ختم کر کے سابقہ ڈپٹی کمشنر والا ایک طاقت ور نظام قاءم کیا جاءے کیونکہ با اختیار ڈپٹی کمشنر کا طاقت ور انتظامی نظام ہی اس اسلامی ملک پاکستان کی تمام قسم کی غنڈہ گردی اور سنگین جراءم کا خاتمہ کروا کر تمام جراءم اور غنڈہ گردی کا مکمل ختمہ کروا سکتا ہے اور پاکستان کو دنیا کا ایک مکمل تہزیب یافتہ اور مہذب ملک بنا سکتا ہے ۔
===================

مراسلہ نگار
راجہ غضنفر علی خان آددوالیہ
ایم اے سیاسیات
اخباری مضمون نگار و شوشل ورکر
اسٹریٹ نمبر -۱۰، اقبال ٹاءون ، راولپنڈی -۴٦۳۰۰
فون نمبر ۰۳۳۳۵۱۵۸۷۳۸
شناختی کارد نمبر، ( اس کا نمبر تمام اخباعات کے دفتری ریکارڈ مین محفوط ہے )
تاریخ ۱۳ جون ۲۰۱۸

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

© 2023 Pakistan Complaints Forum
Contact Us