In-Charge Passport Office District Rajanpur / عنوان محکمانہ کاروائی بر خلا ف جنید شفیق ملغانی انچارج ڈسٹرکٹ پاسپورٹ آفس راجن پو ر

In-Charge Passport Office District Rajanpur Reviews & Complaints

By: Jamshaid Farid

Contact information:
In-Charge Passport Office District Rajanpur Kot Mithan, Distt. Rajanpur, Punjab

عنوان محکمانہ کاروائی بر خلا ف جنید شفیق ملغانی انچارج ڈسٹرکٹ پاسپورٹ آفس راجن پو ر

جناب عالی
بعنوان بالا تحریر خدمت ہے کہ بندہ کل مورخہ 22 جولائی 2019 اپنی فیملی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پاسپورٹ آفس راجن پو ربرائے تجدید ہائے پاسپورٹس گیا اوربذریعہ لائن مجھے ٹوکن نمبر11اوردیگر اہل خانہ کو ٹوکن نمبر512اورنمبر540الاٹ ہوئے یادرہے کہ اس دن خواتین کے ٹوکن نمبرز 506کی سیریزسے شروع ہوئے تھے۔ شروع میں تو پاسپورٹ آفس کے معاملات بمطابق قواعدسٹارٹ ہوئے اور ٹوکن نمبرز کی بنیاد پر کال کی جانے لگی۔مگر جیسے ہی تقریباََ9:40منٹس پر انچارج پاسپورٹ آفس جنیدشفیق ملغانی دفتر میں تشریف لائے تو سب سے پہلے آٹو میٹک کال نمبرز کی مشینیں بند کر دی گئیں اور تمام ٹوکن شدہ فارمز سائلین کو واپس کر دیئے گئے اور کہا گیا کہ سسٹم خراب ہو گیا ہے۔جبکہ سسٹم صحیح کام کر رہا تھا اورسفارش، ریفرنس،اقرباء پروری،ٹاؤ ٹ و ایجنٹوں کے ریفر کر دہ کیسز کی رجسٹریشن جاری رہی۔پاسپورٹ آفس میں موجود00 پاکستانی شہریوں نے جب ضابطہ کی خلاف ورزی اور ایجنٹ مافیا کے کیسز کو ٹوکن اور ترتیب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رجسٹریشن کی پریکٹس دیکھی تو انچارج جنید شفیق ملغانی کو رپورٹ کی جس کے جواب میں موصوف نے فرمایا کہ” ہم ایسا کرنے پر مجبور ہیں،تین تین ماہ تک ہمیں تنخواہیں نہیں ملتی اور ہر ماہ ایف آئی اےکو منتھلی علاوہ دینی پڑتی ہے اگر پاسپورٹ بنوانا ہے تو ہمارے طریقےپر چلو وگر نہ اس آفس سے چلے جاؤ”۔سارا دن انچارج پاسپورٹ کی ناقص مینجمنٹ اور نااہلی کی وجہ سے سائلین خوار ہوتے رہے اور پاکستان کا انتہائی منظم ادارہ مچھلی گھر بنا رہا۔ موصوف ہر 10منٹ کے بعد آفس کی بجلی اور سسٹم بند کر دیتے اور دھکے دیکر سائلین کو کمروں سے نکالتے رہے۔ناقص کارکرگی اور برے انتظامات کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ٹوکن نمبر540کی باری دن 2بجے، ٹوکن نمبر512کی باری دن 3بجے اور میرے ٹوکن نمبر11کی سارا دن باری ہی نہیں آئی۔

بلآخر خراب صورتحال کے پیش نظرمیں نے اور عملہ ڈپٹی کمشنر جو کہ موقع پر موجود تھے و دیگر سائلین نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو شکایات کیں جس کے نتیجہ میں ڈپٹی کمشنر راجن پور نے اے سی راجن پور کو صورتحال کو بہتر کرنے کا ٹاسک دیا اور سٹی ایس ایچ اومحمد اختر کو ٹیم کے ہمراہ پاسپورٹ آفس بھیجا گیا جنہوں نے سائلین سے مذاکرات کے بعد صورت حال کو کنٹرول کیا اور اپنی ٹیم کے ذریعے ضابطہ کے مطابق تمام فارمز کو الاٹ شدہ ٹوکن نمبرز کے تحت میرٹ پر کال کیا اور تقریباََ 3بجے دن پاسپورٹ بننے کا عمل احسن طریقہ کے ساتھ شروع ہو ا۔جیسے ہی مقامی پولیس کی ٹیم حالات کو بہتر کرنے کے بعد واپس گئی تو انچار ج موصوف نے سابقہ روش کا مظاہرہ کیا اور منظور نظر لوگوں کو پہلے بلانے کا فیصلہ کیا اور بلآخر پھر وہی ہوا کہ موقع پر موجود خواتین آفیسرز اور آفیشلز نے احتجاج کیا اور مجبوراََ انچارج موصوف کو رجسٹریشن و تجدید کا عمل روکنا پڑ گیا اور تمام سائلین کو دوسرے دن یعنی 23 جولائی 2019کو آنے کا کہہ دیا اور آفس کی تمام لائٹس، پنکھے، اور اے سی بند کر دیئے ما سوائے اپنے کمرے کے۔مزید یہ کہ چونکہ میں نے جناب ڈپٹی کمشنر راجن پو رکو جنید شفیق کی شکایت کی تھی تو موصوف نے” مجھے گالیاں دیں اورشدید قسم کے جانی و مالی نقصان دینے کی دھمکیاں دیں اور یہ بھی کہا کہ اب اپنے پاسپورٹ کی تجدید کراکے دکھانا میں تمہیں دیکھ لو نگا وغیر ہ وغیرہ ” تب مجھے اندازہ ہوا کہ ساران دن میری پکار کیوں نہیں کی گئی۔
جناب عالی
موصوف جنید شفیق انتہائی کرپٹ اور نااہل آفیسر ہے اپنے مقامی علاقہ میں تعیناتی اور ضلع راجن پو رمیں فیملی ریلیشنز ہونے کی بناء پر دفتر کے معاملات احسن طریقہ سے چلانے کے قابل نہ ہے جس کی بد ترین مثال یہ ہے مقامی ایس ایچ او نے خود کھڑے ہوکر اپنے ہاتھ میں فارم اٹھا کر لوگوں کو کال کی اور دفتر کا نظم و نسق بہتر کیا بصورت دیگر تو شاید حالات کچھ اور ہوتے اور پولیس کے جاتے ہی پہلے والی صورت حال پیدا ہوگئی جو کہ اس بات کی غمازی کر تا ہے کہ جنید شفیق پاسپورٹ آفس کے انچارج کے طور پر ناکام آفیسر ہے اور اپنی کرپشن کا الزام ایف آئی اے اور امیگریشن کے اعلی حکام برملا طور پر ڈالتا پھرتا ہے۔

اندریں حالات بالا استدعا خدمت ہے کہ
جنید شفیق انچارج پاسپورٹ آفس راجن پو رکو فوری طور پر معزول کیا جائے اور اس کے خلاف محکمانہ انکوائی کا حکم صادر فرمایا جاوے اور حسب ضابطہ کاروائی کی جاوے۔
پاسپورٹ آفس راجن پو رکی مورخہ22 جولائی 2019کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ملاحظہ کیا جائے جس سے بد نظمی، اقرباء پروری،ریفرنس اور ایجنٹو ں کے ذریعہ بعد میں آنے
سائلین کی پہلے سے موجو د سے قبل رجسٹریشن و تجدید کا تمام بھانڈہ پھوٹ جائے گا۔(امید قوی ہے کہ موصو ف نے اس تاریخ کی سی سی ٹی وی ریکارڈ تلف کر دیا ہو گا)۔
محکمہ امیگریشن اپنے تائیں خفیہ طور پر ضلع راجن پور میں جنید شفیق کی شہرت کا جائزہ لے اور مورخہ22جولائی2019کو رجسٹریشن و تجدید کی موصول شدہ درخواستوں کے سائلین کا فیڈ بیک لے تودودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا اور مجھے جنید شفیق کی شر انگیزی سے تحفظ دیا جائے اور میرے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات جاری فرمائے جاویں۔
جناب عالی
آخر میں، میں صرف اتنا استدعا کر تاہوں کہ میں نے اپنی زندگی میں محکمہ امیگریشن میں اس طرح کی سرعام بدنظمی، رشوت اور اقرباء پروری نہیں دیکھی جتنا کہ مورخہ 22 جولائی 2019کو جنید شفیق کی سربراہی میں دیکھی ہے، اس لئے دست بستہ عرض گزار ہو ں کہ جنید شفیق جیسے ریلے کٹوں کو محکمہ سے پاک کیا جاوے تاکہ” ریاست مدینہ” کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے

خیر اندیش
جمشید فرید سومروایڈووکیٹ
محلہ اکبر آباد کوٹ مٹھن ضلع راجن پو ر
03339446363

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

© 2023 Pakistan Complaints Forum
Contact Us