HBL / Mis Behaviour of Sttaff

HBL Reviews & Complaints

By: Mansoor Ahmed

Contact information:
HBL
HBL City branch attock

گزارش ہیکہ سائل پنجاب ہائی وے پٹرول میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ سال 2017 میں سائل نے بوجہ خانگی مالی مسائل ایدوانس سیلری حببیب بنک سٹی برانچ اٹک سے جہاں پر بندہ کا سیلری اکاونٹ ہے حاصل کیں۔ جسکی اقساط بندہ بر وقت ادا کرتا رہا۔
اس سلسلہ میں عرض ہیکہ مورخہ 27.11.2018 کو بندہ کے اپنے ذمہ بقایا واجب الادا رقم 103499/-روپے ادا کرنے کے لیئے سٹی برانچ اٹک میں گیا۔ اور 105000/-روپے اپنے اکاونٹ نمبر0006627900016603 میں جمع کروا دیئے اور سٹف HBLاٹک سٹی برانچ سے درخواست کی کہ میرے اکاونٹ میں واجب الادا رقم موجود ہے جو کہ قرض (ایڈوانس سیلری) کی مد میں کٹوتی کر لی جائے۔ جس پر مجھے بنک سٹاف کی جانب سے بتایا گیا کہ آپ کو NOC لینی پڑے گی اور احمد صاحب اس کیس کو ڈیل کریں گے۔ چنانچہ سٹاف کی ہدایت پر میں احمد صاحب سے ملا جنہوں نے مجھ سے تحریری درخواست بغرض حصول NOC لے لی۔ اور مجھے کہا کہ آپ جائیں آپ کا کام ہو جائے گا۔ میں میل کر دیتا ہوں۔ جس پر میں مطمئن ہو کر واپس آگیا۔
مورخہ 28.11.2018 کو میں دوبارہ سٹی برانچ اٹک گیا تو احمد صاحب نے مجھے فرخ انیق نامی شخص کا موبائل نمبر دیا کہ آپ ان سے رابطہ کر لیں ای میل انہوں نے کرنی ہے۔ میں نے فرخ انیق نامی شخص کے موبائل نمبر 0307-0531420 پر کال کی تو مذکورہ شخص کو میں نے اپنی عرض پیش کرنے کی کوشش کی تو مذکورہ شخص نے بجائے میری داد رسی کرنے کے میرے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ کے ساتھ پیش آیا اور کال بند کر دی۔
جس پر میں برانچ مینیجر کے پاس گیا تو داد رسی کے بجائے اور معاملہ کی تحقیق کرنے کے بجائے اُلٹا مجھے ڈانٹا کہ اتنے چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیئے میرے پاس کیوں آتے ہو۔
جناب عالیٰ!
بندہ ایک غریب سرکاری ملازم ہے۔ اور اپنے جائز حق اور دائرہ کار میں رہ کر اٹک سٹی برانچ کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہو۔ اور سٹی برانچ اٹک اور فرخ انیق نامی شخص کے نا روا رویہ کی وجہ اور اپنے پیشہ وارانہ اُمور میں عدم دلچسپی کی وجہ سے مجھ پر بروقت واجب الادا رقم جمع کروانے کے باوجود قسط کی اضافی رقم کاٹ لی گئی ہے۔
جناب سے بذریعہ درخواست ہے کہ بندہ کی دادرسی کی جائے اور ایسے افسران کی با پُرس کی جائے جو کہ غریبوں کی داد رسی اور محکمہ کا وقار بڑھانے کے بجائے سائیلین کو ذلیل کر کے محکمانہ ساکھ کو خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

© 2023 Pakistan Complaints Forum
Contact Us