0902 Samanabad Branch Ghazali Road Lahore Reviews & Complaints
By: Shoukat Ali
Contact information:
0902 Samanabad Branch Ghazali Road Lahore
اسلام علیکم بندہ ناچیز اس اُمید کے ساتھ آپ کی خدمت ایک درخواست پیش کر رہا ہے کہ اس پر کاروائی کی جائے گی اور غریب عوام کو سکون کا سانس ملےگا۔ جنا ب عالی گذارش ہے کہ سمن آباد غزالی روژ برانچ جس کا کوڈ 0902 ہے کا تمام سٹاف انتہائی بدتمیزاور بد اخلاق ہےخاص طور پر کیش لینے اور دینے والے دونوں افراد انتہائی سست اور بد اخلاق ہیں ، کیش کاؤنٹ مشین ہونے کے باوجود کیش کو کئی مرتبہ گنتے ہیں تاکہ کسٹمر کا وقت ضائع ہو اور انہیں کم کام کرنا پڑے جبکہ اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے چند پارٹیوں سے تعلقات قائم کیے ہوئے اور انہی پارٹیوں کا کام جلدی کیا جاتا ہے جبکہ دیگر کسٹمرز کے ساتھ بداخلاقی اور بدتمیزی کے ساتھ پیش آیا جاتا ہے اور گھنٹوں لین میں کھڑے رکھا جاتا ہےاس سارے معاملے برانچ مینیجر اور دیگر افسران بھی شامل ہیں جبکہ ان افسران کو کئی مرتبہ شکا یت کی جا چکی ہے لیکن ان کان پر جو تک نہیں رینگتی اور کہتے ہیں کہ ہیڈ آفس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہا ہے جبکہ ایم سی بی کی دیگر برانچز میںبہت اچھے انتظامات ہیں ۔ جناب سے التماس ہے کہ مجھ غریب کی اس درخواست پر ہمدردانہ غور کیا جائےاور اس مسئلے کا حل کیاجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ