Pak Embassy in Tehran Reviews & Complaints
By: Ghulam Abbas
Contact information:
Pak Embassy in Tehran
السلام علیکم
آپ سےمودبانہ گزارش ہے کہ تہران ایمبیسی پاکستان میں جو کیس شناختی کارڈ کے لیے دیے جاتے ہیں ان میں سے بہت سے فارم پاکستان نہیں بھیجے جاتے اور کہا جاتا ہے کہ نادرا والوں نے شناختی کارڈ نہیں بھیجا۔ اس سلسلے میں کونسلر صاحب سے شخصا بات کر چکا ہوں لیکن انہوں نے بھی کہا کہ نادرا والوں کی طرف سے نہیں آیا یہاں سے فارم چلے گئے ہیں ۔ میں نے بذات خودتین دفعہ فارم جمع کروائے تھے لیکن شناختی کارڈ نہیں دیا گیا تھا تو نادرا کی سایٹ پر میل کی تو پاکستان سے نادرا آفس والوں نے رابطہ کیا اور شناختی کارڈ بن کر آیا تھا۔ فارم ایک ہی بندے کے تین دفعہ پاکستان جائیں اور شناختی کارڈ نہ بنے عقلی لحاظ سے مشکل ہے۔ حقیقت میں یہ لوگ فیس لے لیتے ہیں اور شناختی کارڈ نہیں دیتے تو بہت زیادہ افراد پاکستان جا کر شناختی کارڈ بنوا لیتے ہیں اور یہاں پر ہم لوگوں کے لیے مشکل بن جاتی ہے پاسپورٹ بھی شناختی کارڈ کے بغیر نہیں بنتا ۔چونکہ یہ لوگ نادرا پر ڈال کر پریشان کرتے ہیں لہذا آپ انہیں نوٹس جاری کریں کہ یہ شکایات آ رہی ہیں اور کوئی آن لائن سیسٹم بھی بنائیں جس کے ساتھ کیس جمع کروانے والے کو پتہ چل سکے کہ فارم پاکستان چلے گئے ہیں اور شناختی کارڈ میں کوئی مشکل ہو تو اس کا بھی پتہ چل سکے۔ بطور ثبوت ایک تازہ کیس جس کو ایک سال ہو گیا ہے، کہا جاتا ہے نادرا والوں نے نہیں بھیجا، ان سے رابطہ کریں۔نام: حسن سلیم ،موبائل نمبر : 00989106192536 : رسید نمبر: 144966۔
اس کے علاوہ بھی کیس موجود ہیں،جنہوں نے پاکستان سے بنا لیے ، میرا کیس بھی ایمبیسی سے نہیں ہوا تھا بلکہ ڈیریکٹ پاکستان میں نادرا والوں نے کیا تھا۔لہذا براے مہربانی اس کا کوئی مستقل حل نکالیں۔
غلام عباس
موبائل نمبر: 00989335520341
[email protected]
Hello, did you receive my offer?
from2325214cv